ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:سنتے مارکیٹ  میں ڈاکٹر آشاپر بیوپاریوں کو ہراساں کئےجانے کا الزام : بیوپاریوں کا احتجاج

کاروار:سنتے مارکیٹ  میں ڈاکٹر آشاپر بیوپاریوں کو ہراساں کئےجانے کا الزام : بیوپاریوں کا احتجاج

Mon, 02 Jan 2017 19:50:22    S.O. News Service

کاروار:2/جنوری(ایس او نیوز) شہر کے سول کورٹ روڈ پر اتوار کو منعقد ہونے والے سنتے مارکیٹ کے بیوپاریوں کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سیکڑوں بیوپاریوں نے  ڈاکٹر آشا کدم کی کلنک کے سامنے احتجاج کیا۔ ہفتہ میں ایک مرتبہ دور دراز دیہاتوں سے زندگی گزارے کے لئے سنتے مارکیٹ پہنچنے والے بیوپاریوں کی ڈاکٹر آشا بے عزتی کرتے  ہوئے گالی گلوج کرنے کا بیوپاریوں نے الزام لگایا ہے۔

اس موقع پر سنتے مارکیٹ پہنچنے رکن اسمبلی ستیش سئیل کے سامنے  احتجاجیوں نے ڈاکٹر آشا کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ رکن اسمبلی سنتے مارکیٹ کا جب معائنہ کررہے تھےتو ڈاکٹر آشا نے فوٹو نکالنے شروع کئے۔جس سے گھبرائے بیوپاریوں نے فوٹو نکالنے پر اعتراض کرتے ہوئے ڈاکٹر کے خلاف نعرہ بازی شروع کی۔ اس کے بعد جائے واردات پر پہنچی پولس نے ڈاکٹر آشا سے الگ پوچھ تاچھ کرتے ہوئے نکالے ہوئے فوٹوکو ڈلیٹ کروایا، جس کے بعد معاملہ ٹھنڈا ہوگیا۔

 


Share: